مردم شماری میں پاکستان میں قیام پذیر ہر شخص کا اندارج
مردم شماری کیلئے گھر میں موجود تمام افراد کے نام بتانا لازمی ہونگے۔ سربراہ کا نام، عمر، جنس، مذہب، قومیت، مادری زبان کے خانے فارم میں موجود ہیں،، گھر میں موجود افراد کے علاوہ علاوہ عارضی اور غیرحاضر افراد کا نام بتانا بھی ضروری ہے،،،پاکستانی شہریوں اورغیر ملکیوں کیلئےفارم پرعلیحدہ خانہ ہوگا۔ مردم شماری فارم میں روزگار، تعلیم، ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے افراد کا نہیں پوچھا جائے گا۔ جبکہ گھر میں رہنے والے تمام افراد کی تعلیمی قابلیت اور ازدواجی حیثیت سمیت سب بتانا ہو گا،،، خانہ شماری میں گھرکاسائز، کمرے، غسل خانہ کی معلومات شامل ہونگی۔ پینے کے پانی، بجلی، اور گیس کا ذریعہ بھی بتانا ہو گا،،، اگر کسی گھر میں معاشی سرگرمی ہو رہی ہے تو فارم میں اسے یہ بھی بتانا ہو گا۔ مردم شماری کیلئے شناختی کارڈ جعلی ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کو نان پاکستانی ڈکلئیر کیا جائے گا۔