..کراچی جمالی گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن
کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں،سپر ہائی وے کے قریب جمالی گوٹھ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی ،،،، ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن میں دو سو اہلکاروں نے حصہ لیا، بائیو میٹرک مشین سے علاقے کے رہائشیوں کی تصدیق کی گئی ،،، آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، کراچی کے ہی علاقے موچکو میں پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمجید عرف مناٰ اور یعقوب بلوچ کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زیادہ چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا ،،عبداللہ گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے جمن نامی شخص زخمی ہوگیا،