برطانوی ڈرائیور کرس میکی کی ڈبلیو آر سی میکسیکو کار ریلی میں برتری برقرار...

میکسیکو کے علاقے گوآنا جوآتو کے پُرخطر راستوں پر جاری ڈبلیو آر سی کار ریلی کے دوسرے روز ڈرائیورز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے شائقین کو خوب محظوظ کیا برطانوی ڈرائیور کرس میکی نے ریلی کے دوسرے روز بھی اپنی برتری بنائے رکھی، ٹائم شیٹ پرانکا وقت دو گھنٹے سینتالیس منٹ اور تینتیس سیکنڈز رہا فرانسیسی ڈرائیور سبیسٹن اوگیئر تیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ بیلجیئم کے تھیری نیوولی انتالیس اعشاریہ چھ سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں،ریس کے آخری دو مرحلے آج ہوں گے۔