قطر کے نصیرالعطیہ نے پہلی دبئی انٹرنیشنل باجا کراس کنٹری ریس جیت لی،

متحدہ عرب امارات کے ریگستان میں ہونے والی انٹرنیشنل باجا کراس کنٹری ریس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ڈرائیورز اور بائیک رائڈرز نے حصہ لیا، ریتلے میدان اور پہاڑ جیسے ٹیلوں پر ڈرائیورز نے انتہائی مہارت سے جیپیں دوڑائیں قطر کے نصیرالعطیہ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح اپنے نام کی، میزبان ملک کے خالد القاسمی نے دوسری اور قطر کے محمد ابوعیسیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی موٹرسائیکل کیٹگری میں فتح جنوبی افریقہ کے مارک ایکرمین کے نام رہی، فرانسیسی رائڈر بینجمن میلوٹ دوسرے اور متحدہ عرب امارات کے محمد البالوشی تیسرے نمبر پر رہے۔