کرپشن الزامات پر جنوبی کورین خاتون صدر ’’پارک گین ہے‘‘ کی برطرفی نے عوام کو دو حصوں میں تقسیم کردیا..
اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے صدر کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر برطرف کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا میں سڑکوں پر خوب ہنگامہ جاری ہے،،، ’پارک گین ہے‘خاموشی کے ساتھ صدارتی محل میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہی ہیں جبکہ ان کے حمایتی ان کے حق میں تاریخی مظاہرے کر رہے ہیں،،، ان کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے صدر کی بر طرفی انصاف کے تقاضوں کے منافی اور سیاسی عناد پر مبنی ہے،،، دوسری جانب ’پارک گین ہے‘ کے مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منا رہے ہیں،،، سابق صدر کے مخالفین جشن منانے کے ساتھ ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں،،،جنوبی کوریا کے چیف پراسیکیوٹر کہتے ہیں کہ اب چونکہ’پارک گین ہے‘ صدارتی استثنیٰ سے ہاتھ دھوبیٹھی ہیں اس لیے انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے،،، ’پارک گین ہے‘ کی دوست چوئی سون شِل نے حکومتی معاملات میں مداخلت کرکے خوب پیسہ بنایا جس کی وجہ سے جنوبی کورین صدر کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑا،،، پارلیمنٹ کی جانب سے مواخذے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کیا گیا تاہم عدالت نے سابق صدر کے مواخذے کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کردیا۔