افغان صوبے ہلمند میں غیر ملکی افواج کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 31مارے گئے

ہلمند کی صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور غیر ملکی افواج نے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ، نادِ علی اور گرام سر کے اضلاع میں فضائی حملے کیے ،،، لشکر گاہ کے علاقے بولان منڈاوی میں افغان فضائیہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں 11 جنگجو مارے گئے جبکہ دیگر تین زخمی بھی ہوئے ،،، ایک اور حملے میں نادِ علی میں 8 طالبان مارے گئے،،، بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرام سر ضلع کے علاقے حسین آباد میں غیر ملکی فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں مقامی کمانڈر ’’ملا ایواز‘‘ سمیت 12 طالبان مارے گئے،،،