بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا،،، ایک بار پھر ایل او سی پر چھیڑ خانیاں شروع کردی،،
بھارتی فوج کی سرحدی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں،،، طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوج نے جنونیت کی انتہا دکھاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کردی،،، دشمن فوج کی جانب سے عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی،،، سرحدی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں شہری املاک کو نقصان پہنچا،،، پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا اسی کی زبان میں جواب دیا،،، جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں،،، بھارت نے گزشتہ ہفتے بھی دو بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں،، اس دوان ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جبکہ شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔