ضرب عضب میں پاک فوج نے قربانیاں دیں اہم دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کیا،
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ مختلف سروے میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے،، ضرب عضب میں پاک فوج نے قربانیاں دیں اہم دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کیا، فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، پشاور آپریشن سے دہشتگرد فرار ہوکر صوبےمیں آئےجو پولیس کیلیے چیلنج تھا، پہلے ہم روزانہ جنازے اٹھاتے تھے اب حالات بہتر ہوگئے ہیں،2سال میں1192دہشت گردوں کوگرفتارکیا، دہشت گردوں کوعدالتوں سےسزادلوائی ہے،،، پولیس نےہرمحاذپردہشت گردوں کامقابلہ کیا،، آئی جی خیبرپختونخوا نے نئے آئی جی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نئےآئی جی کو قانون کے دائرے میں رہ کر حکمت عملی بنانی ہوگی،جن چیزوں کوشروع کیاان کوجاری رکھاجائے۔