پاناما کے معاملے پر قوم سپریم کورٹ کی جانب کیا دیکھ رہی ہے سراج الحق نے سب بتا دیا۔۔

Mar 12, 2017 | 15:39

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انقلاب کا ذریعہ بندوق نہیں بلکہ بیلٹ پیپر اور پولنگ اسٹیشن ہے،،، جماعت اسلامی جمہوری جبکہ باقی پراپرٹی جماعتیں ہیں،، دوسری جماعتوں میں باپ سے بیٹا اور نواسے کو اقتدار سونپا جاتا ہے۔۔۔ ملک میں ضمنی بجٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں،،، سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں وہ فرد کرے ادارہ کرے یا حکومت،،، حکومت عمل کرکےدکھائےکہ وہ دہشت گردی کیخلاف ہے، ردالفساد کی آڑ میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔۔ دہشتگردی کا خاتمہ تب ہوگا جب قانون کی بالادستی ہوگی، ملک میں فتوی دینے کے لئے ایک ہی ادارہ اور مفتی ہونا چاہیے،، ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا مسئلہ بہت اہم ہے، معاملے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہیے،، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں کا وقت قریب آگیا، ساری قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے،خواہش ہے کرپشن ہار جائے اور قوم جیت جائے،،، سوشل میڈیا کو بند کرنے کی بجائے توہین کے مرتکب لوگوں کو سخت سزا دینی چاہیے،،،

مزیدخبریں