لاہورمیں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن بدمزگی کا شکار ہوگیا..

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ٹاؤن شپ کے علاقے میں کنونشن کا اعلان کیا تو عین وقت پر شادی ہال کا مالک تالے لگا کر غائب ہو گیا،،، نامعلوم افراد نے پارٹی پرچم اور بینرز بھی پھاڑ کر برساتی نالے میں پھینک دئیے ،،، تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر الزام عائد کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور غصے سے کرسیاں سڑک پر ہی لگا کر ورکرز کنونشن شروع کردیا پی ٹی آئی کارکنوں نے شادی ہال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے ہال کو ن لیگی رہنماﺅں نے سیل کرایا لیگی رہنماﺅں نے ہال کے مالک کو دھمکا کر تالے لگوائے۔۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، طے شدہ پروگرام کو حکومت کے کہنے پر خراب کيا گيا، کرائے کے گلو بٹوں سے ڈرنے والے نہیں،،، پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب پھٹیچر لیگ بنتی جا رہی ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ ان کے کسی کارکن نے پی ٹی آئی کارکنوں کا راستہ نہیں روکا، لڑائی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔