ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے،ڈر ہے کسی دن ایوان میں گولی ہی نہ چل جائے,سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نےکہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری فوجی عدالتوں کے حوالے سے ایک ہیں،منشیات فروش اور ہیروئن فروخت کرنےوالے یونین کونسلزکےچیئرمین بن گئے ہیں، جب ایسے لوگ اقتدار میں آئیں توسمجھ لینا چاہیے کہ قوم پر برا وقت آگیا ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، دو ہزار سترہ خوفناک اوردہشت ناک سال ہے،قومی اسمبلی کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں،ڈر ہے کہ کسی دن ایوان میں گولی ہی نہ چل جائے