مردم شماری کے عمل کو سکیور بنانے میں تمام ادارے حصہ لیں گے,ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجزل آصف غفور

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک منفرد موقع ہے،فوج کا نمائندہ پاکستان کے ہر گھر میں جائے گا،اسےفوج کی طرف سےآپ کی محبت کا شکریہ سمجھیں اورمردم شماری میں تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کےباعث مردم شماری دو مرحلوں میں کرائی جارہی ہے، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی سکیورٹی کا ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں ہوگا،عمل کو سکیور بنانے میں تمام سکیورٹی ادارے حصہ لیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ٹی ڈی پیز کی پہلے سے رجسٹریشن ان کے علاقوں کے حساب سے ہوچکی ہے،فوج کا سپاہی نادرا کے ڈیٹا بیس کے ساتھ لنک ہوگا،جو غلط ڈیٹا فراہم کرے گا اسے جرم تصور کیا جائے گا, ترجمان پاک فوج نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع سکیورٹی اداروں کودی جائے،آپریشن رد الفساد کے دوران پاکستان کا ہر فرد ایک سپاہی ہے