عمران خان نے مراد سعید کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر نواز شریف سے معافی کامطالبہ کردیا

عمران خان نے نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔۔ کپتان نے وزیراعظم نواز شریف اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔۔ بولے کہ جاوید لطیف کا نام لینا بھی توہین سمجھتا ہوں۔۔ انتظار کر رہا ہوں کہ کب نواز شریف مراد سعید سے معافی مانگتے ہیں اور جاوید لطیف کو اسمبلی سے نکالتے ہیں, چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اگر آپ معاملے پر خاموش رہتے ہیں تو ہم سمجھیں گے کہ اس کے پیچھے آپ ہیں۔۔ خواتین اور اہل خانہ کا احترام ہماری روایات ہیں، کسی کو اہل خانہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔ اگر تحریک انصاف میں کوئی ایسا کرے گا تو اُسے پارٹی سے نکال دیں گے, عمران خان کا کہنا تھا نواز شریف کو جب دیکھو، سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہوتے ہیں۔۔ اگر سڑکوں اور عمارتوں سے قومیں بنتیں تو جرمنی اور جاپان دوبارہ کھڑے نہ ہو سکتے۔۔ خیبر پختونخوا کی پولیس پورے ملک میں مثالی بن چکی ہے، جس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی۔۔ خیبرپختونخوا میں تعلیم اور سکولوں پر سب سے زیادہ پیسے خرچ کئے۔۔ بہت جلد صوبے کے ہسپتالوں کا بھی ملک میں چرچہ ہو گا