پاک فوج نے چینی ساختہ لو،،، ٹو میڈیم ایلٹی ٹیوڈ ائیر ڈیفنس سسٹم اپنے دفاعی نظام میں شامل کرلیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لو ٹو میڈیم الٹی ٹیوڈ ائیر ڈیفنس سسٹم اپنے دفاعی نظام میں شامل کرلیا، تقریب آرمی ایڈیٹوریم میں ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،،، آئی ایس پی آر کے مطابق لو ٹو میڈیم الٹی ٹیوڈ ائیر ڈیفنس سسٹم ایل وائے 80 چینی ساختہ موبائل ائیر ڈیفنس سسٹم ہے،،، جو نچلی اور درمیانی بلندی پر دور سے بھی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے،، ایل وائے80فضائی اہداف کوڈھونڈنےاورتباہ کرنےکی صلاحیت رکھتاہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل وائے 80 پاک فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، نئے نظام سے فضائی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس سے پہلے آرمی ایڈیٹوریم میں آمد پر کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا