وہ کون سی قوت ہے جس نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ملا دیا, وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ،، پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا فیصلہ کیسے کیا،، سب جانتے ہیں،،وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا،، قوم کو کھیل سمجھ آرہاہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کیسے تبدیل ہوئی،اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے لیکن وہاں کی تبدیلی شفاف تبدیلی نہیں تھی، یہ سارا منظر ملک اور جمہوریت کی خد مت نہیں ہے،، چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ،، پیپلزپارٹی رضا ربانی کے نام پر اتفاق کرتی تو خوشی ہوتی،، کوشش ہے کہ چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے