سینیٹ چیئرمین کے متفقہ امیدوار میر صادق سنجرانی کی زندگی پر ایک نظر

Mar 12, 2018 | 12:25

میر صادق سنجرانی چودہ اپریل انیس سواٹہتر کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی، بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار علاقے کے قبائلی رہنمائوں میں ہوتا ہے اور وہ ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں، میر صادق سنجرانی پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی، نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے، حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا، میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے، میر صادق سنجرانی انیس سو اٹھانوے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کواڈینیٹر رہے، دوہزار آٹھ میں جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کئے گئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا اور وہ پانچ سال تک اس سیل کے سربراہ رہے، صادق سنجرانی نے تین مارچ دوہزاراٹھارہ کو بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں