سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈی والا نامزد
سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اوردیگر اتحادیوں کی جانب سے نامزد امید وار سلیم مانڈوی والا پچیس جنوری انیس سو انسٹھ کو پیدا ہوا۔ انہوں نے ٹیکساس سے گریجویشن کی۔ آٹھ نومبر دوہزار بارہ کو سلیم مانڈی والا کو سینیٹرمنتخب کیا گیا۔ تیرہ نومبر دوہزا بارہ کو انہیں وزیرمالیات مقرر کیا گیا۔ سلیم مانڈوی والا پیپلزپارٹی کے دور حکومت دوہزار آٹھ سے تیرہ تک بورڈ آف انوسٹمنٹ کے صدر بھی رہے۔ سلیم مانڈی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ریونیو و اقتصادی امور کے چیئرمین بھی ہیں۔ سلیم مانڈی والا لسبیلہ چیمپر آف کامرس کے صدر بھے رہے۔ سلیم مانڈی والا ایک معروف کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا خاندان انیس سو اکیس سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ ان کے خاندان نے ملک اور بیرون ملک دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔