صدر نیشنل بینک نے احتساب عدالت میں نیب ضمنی ریفرنس خارج کرنےکی درخواست دائرکردی
صدر نیشنل بینک سعید احمد خان نےاسحاق ڈار ضمنی ریفرنس سے متعلق درخواست حشمت حبیب ایڈوکیٹ کےتوسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ریفرنس متن کے مطابق سعید احمد خان کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں۔نیب کاضمنی ریفرنس پانامہ فیصلے کی روح کے منافی ہے۔ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار کا بیان حلفی مسترد کر چکی ہے۔استدعا ہےعدالت ضمنی ریفرنس کومستردکرے۔ اورنیب کو غلط الزامات پر ضمنی ریفرنس میں شامل کرنے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔احتساب عدالت کی جانب سے نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔سماعت کل ہو گی۔