پاکستان سپر لیگ میں آج آرام کا دن ہے۔

Mar 12, 2018 | 14:04

پاکستان سپر لیگ جوں جوں اختتامی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور بھی سنسنی خیز ہوتا جارہا ہے، آج ایونٹ میں کوئی میچ نہیں ہو گا، تمام کھلاڑی آرام کریں گے، پوائٹس ٹیبل پر اگر نظر دوڑائیں تو گلیڈی ایٹرز نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، اس وقت کوئٹہ آٹھ میں پانچ میچز جیت کر دس پوائٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات میچز کھیلے جس میں سے پانچ اپنے نام کیئے اور دس پوائنٹس حاصل کئے، تاہم رن ریٹ میں کمی کی وجہ سے یونائیٹڈ دوسری پوزیشن پر موجود ہے، کراچی کنگز نے آٹھ میچز کھیلے جن میں سے چار میں فتح سمیٹی، ملتان سلطانز نے نو میچز کھیل کر چار میں فتح جبکہ چار میں شکست سے دوچار ہوا، پشاور زلمی ایونٹ میں ابھی تک آٹھ میچز کھیل کر صرف تین میں کامیابی سمیٹ سکا، لاہور قلندر کیلئے یہ ایونٹ بھی ڈراؤنا خواب کی رہا،،، جس نے ابھی تک آٹھ میچز میں سے صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کی،،، مسلسل شکستوں کے بعد لاہور قلندر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔۔۔ ٹورنامنٹ کے پچیس ویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے آئیں گے،،، دونوں کے درمیان میچ شارجہ سٹیڈیم میں ہو گا۔

مزیدخبریں