سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکنے والے تیں ملزمان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے تین ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ ملزمان میں عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد شامل ہیں۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نواز شریف کی شہرت خراب کرنے کے لیے حملہ کیا۔