پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی اہم میٹنگ تئیس مارچ سے پہلے پریس کلب کی نئی باڈی تشکیل دی جائیگی۔
پیرس ( پریس ریلیز ) پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی ایک اہم میٹنگ لاکورنیو میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں تمام عہدیداران اور ممبران نے انتخابات کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں اور پریس کلب کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تمام ممبران کے مشورے سے اگلے اتوار کو انتخابات ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پریس کلب کی نئی باڈی کی حلف وفاداری کی تقریب کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔ پریس کلب کی نئی باڈی کی تقریب حلف وفاداری میں اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا اور حسب روایت ایک یادگار تقریب ہوگی۔ اس موقع نوجوان صحافی مہر راحیل رئوف نے باضابطہ طور پر پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ مہر راحیل رئوف گزشتہ ایک عشرے سے پہلے پاکستان اور اب فرانس میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن اور جملہ ممبران نے مہر راحیل رئوف کو شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے مہر راحیل رئوف کی پریس کلب میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔