سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کا میدان اپوزیشن نے مار لیا, سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
،،نومنتخب چیئرمین نے حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹنگ ہوئی،،جس میں ایک بار پھر اپوزیشن کے امیدوار سلیم مانڈوی والا چون ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے،،جب کہ حکومتی امیدوار عثمان کاکڑ کے حصے میں چوالیس ووٹ آئے،،ایم کیو ایم کے اراکین نگہت مرزا، خوشبخت شجاعت، محمد علی خان سیف اور عتیق شیخ نے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کیا،،جب کہ مسلم لیگ نون کی رکن نجمہ حمید نے بیلٹ پیپر سیکرٹری سینیٹ کو دکھایا،،جس پر ان کا ووٹ خارج کردیا گیا،،ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر چیئرمین صادق سنجرانی نے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے حلف لیا،،