شطرنج کے مہرو تم جیتے نہیں, تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے, مریم نواز
سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی شکست پر مریم نواز برہم،، ٹوئٹر کے محاذ سے مخالفین پر انتہائی سخت لفظی گولہ بازی کر ڈالی،، سینیٹرز کو بھیڑ بکریاں اور شطرنج کے مہرے قرار دے دیا ,مریم نواز نے شاعرانہ انداز میں مخالفین پر تنقید کی بولیں ، زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری ،، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے، مریم نواز نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دینے والے سینیٹرز کو مخاطب کرکے کہا ،شطرنج کے مہرو، تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے،ذرا عوام کے سامنے تو آو ¿، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو،، قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا ہے