اپوزیشن اتحاد کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے مبارکباد
صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے پر اپوزیشن بینچوں میں خوشی اور حکومتی کیمپ میں سوگ کا سماں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ , بلوچ سینیٹر صادق سنجرانی کا انتخاب وفاقِ پاکستان کو تقویت بخشے گا،، آج ہم بلوچ عوام اور وفاقِ پاکستان کیلئے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے بھی صادق سنجرانی کو مبارکباددی ،، انہوں نے کہا کہ ،، ضیاءکے اوپننگ بلے باز کو شکست جبکہ وفاق اور بلوچستان کی جیت ہوئی ہے،، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ،، آصف زرداری نے چھاتی سے پتے لگا کر ستھری چال کھیلی ،، عمران خان بھی لوگوں کی باتوں میں نہیں آئے،، اپریل میں نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کی شروعات ہو گی، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بولے ،، عمران خان نے ترپ کا جو پتہ کھیلا آج اس کا فائدہ وفاق کو ہوا،، عمران خان نے پھر ثابت کیا کہ وہ جہاندیدہ لیڈر ہیں