الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا

Mar 12, 2018 | 22:01

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال خود کرے گا۔ڈی جی لاء الیکشن کمیشن محمد ارشد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی 19 مارچ سے اپنا کام شروع کرے گی۔کمیٹی میں پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔کمیٹی میں صرف فریقین اور انکے وکلاء پیش ہو سکیں گے۔کمیٹی ایک ماہ میں اپنا کام مکمل کرکےرپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی,الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے 2014 میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے معاملے پر درخواست دائر کی تھی جس پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 2010 سے 2017 تک فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرائیں تھی اور درخواست کی تھی کہ یہ تفصیلات درخواست گزار کو نہ دی جائیں جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا

مزیدخبریں