خطے میں بیرونی مداخلت سے مسائل کا سامنا ہے,2021 تک دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھایا جائےگا,وزیر خارجہ خواجہ آصف
اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ آصف اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی مشترکہ سربراہی میں پاک ایران بزنس فورم ہوا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خطے میں بیرونی مداخلت سے مسائل کاسامنا ہے،گوادراورچاہ بہار سسٹر پورٹس ہیں جن کے درمیان ریلوے لائن اور فیری سروس شروع کی جا رہی ہے۔2021 تک دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھایا جائےگا,ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک ایران تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ ایران نے آئی پی گیس پایپ لاین منصوبے پر 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ۔امید ہے جلد منصوبہ حقیقت کاروپ دھارے گا، مل کر آزادانہ تجارت کے معاہدےکی جانب بڑھ سکتے ہیں ,پاکستان اور ایران کےایوان صنعت و تجارت کےحکام نے بھی خطاب کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کےلئےپاک ایران بزنس فورم کی اہمیت پر روشنی ڈالی