سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج ہوگی
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج ہوگی۔ مذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرڈاکٹرنورالحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔قرعہ اندازی کے نتائج وزارت مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کئے جائیںگے اور درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کیاجائے گا۔