وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کو منانے خود میدان میں آگئے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ، جس میں مرکز میں بھی ق لیگ کومزیدایک وزارت اور کمیٹی کی سربراہی دینے پر بات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کومنانےخودمیدان میں آگئے، آج مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی وزیراعظم سےملاقات ہوگی، جس میں وزیراعظم اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اور مرکز میں بھی ق لیگ کومزیدایک وزارت اورکمیٹی کی سربراہی دینےپر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےشیڈو ل میں بھی ق لیگ سے ملاقات شامل ہیں ، ملاقات میں ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو بااختیار بنانے کا معاملہ اٹھائےگی۔ وزیراعظم اگلے مرحلے میں متحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، عمار یاسر کا کہنا تھا کہ میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا۔