خطے میں دہشت گردی میں اضافہ کی بنیادی وجوہات غیرملکی مداخلت اورتنازعات کا حل نہ ہونا ہے:ملیحہ لودھی
پاکستان کی مندو ب نے کہاہے کہ خطے میں دہشت گردی میں اضافہ کی بنیادی وجوہات غیرملکی مداخلت اورتنازعات کا حل نہ ہونا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام اور سکیورٹی فورسز نے مثالی حوصلے اورجراتمندی کے ساتھ دہشت گردی کے چیلنج کوقبول کیا اور اس عفریت کا خاتمہ کیا۔ یہ بات انہوں نے نیو یارک میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک اعلیٰ سطح کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان نے ترکی ،قطر، ایران، انڈونیشیا، کینیڈا اور گمبیا نے مل کرکیا۔