باب دوستی چمن پر ہر فرد کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار
پولیو کی روک تھام کے لیے باب دوستی چمن پر ہر فرد کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ملک میں پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لیے افغانستان سے سرحد پار کرنے والے ہر فرد کے لیے پولیو کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 25مارچ سے دوستی گیٹ پر ہرعمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جا ئے گی، جس کے تحت 10سال کی عمر تک کے بچوں کو بارڈر کراس کرنے پر ہر بار انسداد پولیو کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی جبکہ 10سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسی نیشن کے بعد کارڈ بھی مہیا کیا جائے گا۔ای او سی حکام کا کہنا ہے باب دوستی پاکستان اورافغانستان کے درمیان ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، جہاں ماہانہ 5 سال سے کم عمر کے 40 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔