اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی، رمضان ریلیف پیکیج میں عوام کو 2 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا، یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیا پر 4سے 50روپے تک کا ریلیف ملے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں 8نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ۔