ٹرمپ کایورپی ممالک پر30دن کےلئے سفری پابندی کااعلان
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے یورپی ممالک پر30دن کےلئے سفری پابندی کااعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوروناکی وجہ سے یورپ سے امریکاآنے والے غیرملکیوں پر30روزکےلئے پابندی عائد کردی گئی،یورپی ممالک پر امریکہ کا سفر کرنے سے متعلق پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات پر اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔