پاکستانیوں کوکوروناوائرس سےمحفوظ رکھنے کیلئےکام کرتے رہیں گے : ڈاکٹر ظفرمرزا
معاون صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کووبائی مرض قراردے دیا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟ کورونا کے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے عالمی ادارہ صحت تمام ممالک کیلئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں 7 ہفتوں سے تیاری اور رسپانس پر کام کررہی ہیں . انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستانیوں کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا اب بھی سراغ لگا کر اس وبائی بیماری کا پتہ لگانے ، جانچنے ، علاج اور لوگوں کو متحرک کرکے ہی اس کا رخ بدل سکتی ہے ۔