کولن منرو نے پاکستان کے دیسی کھانوں کو بہترین قرار دے دیا
لاہور: پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کیوی بلے باز کولن منرو نے پاکستان کے دیسی کھانوں کو بہترین قرار دے دیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کولن منرو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کراچی اور اسلام آباد کا اردو میں شکریہ ادا کیا اور سالگرہ منانے پر ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں۔