پرتگال کے صدر بھی کورونا وائرس کا شکار
پرتگال کے صدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق پرتگال کے صدر مارسیلو بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد صدر مارسیلو کی تمام سرگرمیاں معطل کر کے صدارتی محل میں قرنطینہ میں ان کا علاج جاری ہے۔ذرا ئع کے مطابق پرتگال میں گزشتہ روز مزید 13افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی وزیر صحت بنادین ڈورس بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں، برطانیہ کی وزیر صحت نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا۔