آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور برفباری کاامکان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔جمعرات کی صبح اسلام آباد کا درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ،لاہوراورپشاور تیر ہ،کراچی اٹھارہ،کوئٹہ دو،گلگت دس،مظفرآباد آٹھ،اورمری تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔