بھارت میں پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث بھارت میں پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں جمعرات کو ایک بار پھر کمی دیکھی گئی اور دارالحکومت دہلی میں پیٹرول نو ماہ اور ڈیزل 14 ماہ پرانی قیمت پر آ گیا۔بھارت کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پیٹرول کی قیمت جمعرات کو 15 پیسے کم ہوکر 70.14 روپے فی لیٹر پر آگئی جو 27 جون 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔اس طرح ڈیزل کی قیمت بھی 12 پیسے کم ہو کر 62.89 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔