چین میں منہدم ہو ٹل کے ملبہ سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری
چین کے صوبہ فوجیان کے کوانجھاو شہر میں واقع شنجیا ہوٹل کی عمارت 5 روزقبل ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی تھی، جس کے ملبہ سے ہلاک شدگان وزخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔امدادی کارکنوں نے جمعرات کودن کے 11بجکر چار منٹ پر ایک لاش برآمد کی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29ہوگئی ہے۔ شنجیا ہوٹل کی عمارت کے ملبہ میں 71لوگ پھنس گئے تھے ان میں سے 42 کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا تھا جبکہ پانچ لوگ شدید زخمی ہوگئے تھے۔امدادی کارکنوں کو 26 لاشیں ملی تھیں جبکہ دو کو ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد بھی بچایا نہیں جاسکا تھاکوانجھاو کے ڈپٹی میئر ہونگ جکیانگ نے کہاکہ واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔