کراچی کے شہری کو کورونا وائرس سے بچاﺅکے لئے ایڈوائزری جاری
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے تماشائیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅکے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق کھانسی، نزلہ یا زکام کی علامات کی صورت میں تماشائی اسٹیڈیم کا رخ نہ کریں جب کہ اسٹیڈیم آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جا نب سے جا ری بیان میں لو گوں سے اپیل کی گئی ہے کہ چھینک کی صورت میں رومال یا ٹشو پیپرز کا استعمال کریں۔ ٹشو پیپرز کو ڈسٹ بن میں ڈال دیں۔ اسٹیڈیم میں خالی بوتلیں اور دیگر اشیا پھینکنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شائقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ اور بخار میں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں۔