سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہو گیا۔
سعودی عرب میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرین میں پہلا مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔ یہ سعودی شہری الشرقیہ صوبے میں القطیف مرکزی ہسپتال میں طبی قید کے تحت رکھا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے تمام مطلوبہ ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ ان سے ثابت ہو گیا ہے کہ مذکورہ شہری اب کرونا وائرس سے متاثر نہیں رہا۔ شہری کی طبی حالت اچھی ہے اور وہ ہسپتال سے رخصت ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ تمام لوگ اس بات کو کُھل کر بتائیں کہ مملکت آنے سے قبل اُنہوں نے کن ملکوں کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں ٹیلی فون نمبر 937 پر رابطہ کیا جائے۔