کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ کا ٹاس میزبان کراچی کنگز ٹیم کے کپتان عماد وسیم کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے اس میچ کے سکواڈ میں شرجیل خان، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، عمید آصف، افتخار احمد، والٹن، عماد وسیم، محمد عامر، کرس جورڈن، اسامہ میر اور ارشد اقبال شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے میدان میں اتارے جانے والے سکواڈ میں فخر زمان، کرس لین، محمد حفیظ، بین ڈنک، سہیل اختر، محمد فیضان، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور دلبر حسین شامل ہیں۔