پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کی دعوت پر لاہور نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے اوپنرز فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے 49 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔