امریکی صدر نے پینٹاگون کے اختیارات محدود کر دیے

واشنگٹن:مریکی صدر نے پینٹا گون کے اختیارات محدود کر دیے ، کمانڈو آپریشن اور ڈرون حملے وائٹ ہاؤس کی اجازت سے مشروط کر دیے ۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈرون پالیسی میں تبدیلی کردی، اب پینٹاگون اپنے لامحدود اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بغیراجازت کے ڈرون حملے نہیں کرسکے گا، امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی جنگ زدہ ممالک سے باہر ڈرون حملوں پر خفیہ طور پر پابندی لگا دی تھی جسے میڈیا پر اب لایا گیا ہے۔افغانستان،شام اور عراق کے علاوہ پینٹاگون اب صدرکی اجازت کے بغیر کہیں بھی ڈرون حملہ اور کمانڈو ایکشن نہیں کرسکے گا۔ڈرون پالیسی پینٹاگون کی بجائے اب وائٹ ہاؤس سے جاری ہوگی۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج توموجود ہے لیکن جنگ نہیں ہو رہی تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔