صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اتوار کو کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں شرکت کریں گے
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اتوار کو اسلام آباد میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کانفرنس میں آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے ۔کینیڈا میں قائم کشمیری تارکین وطن کی تنظیم کشمیر سالیڈیریٹی کونسل نے کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔کشمیر سالیڈیریٹی کونسل کینیڈاکے صدرسید ارشد حسین نے بتایا کہ ،آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت،مختلف ممالک سے مندوبین شریک ہوں گے۔