میں دو سال تک خوف کو برداشت کرتی رہی۔ جمائما گولڈ اسمتھ کا انکشاف

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ المعروف جمائما خان نے کہا ہے کہ انہوں نے مرد ٹیکسی ڈرائیور کی ہراسانی کا سامنا کیا ہے ۔ ہراسانی کے واقعے کو بیان کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے دو سال تک ہراسانی کا خوف برداشت کیا۔ کینیڈین نژاد خاتون لکھاری کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے پرانے واقعے کو دہرایا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھاری جوجو موئس کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ وہ دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کے خوف کو برداشت کرتی رہیں۔جوجو موئس نے ٹوئٹ کی کہ شاید ہی دنیا کا ایسا مرد ہو جو یہ سمجھ پائے کہ خواتین بچپن سے ہی اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو چھپا کر کس قدر خوف کی زندگی گزارتی ہیں۔مذکورہ لکھاری کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ بلکل اور وہ خواتین خوش نصیب ہیں، جو پیدل چلنے کے خوف سے بچنے کے لیے اوبر جیسی سفری سہولیات کا استعمال کرتی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ تاہم اوبر میں سفر کرنے سے بھی خاتون کے محفوظ رہنے کی کوئی ضمانت نہیں، ساتھ ہی انہوں نے سوال بھی اٹھایا کہ کتنی خواتین ایسی ہیں، جنہیں سفر کے دوران مرد ٹیکسی ڈرائیور کی ہراسانی کا سامنا کیا؟ساتھ ہی جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ساتھ ہونے والے پرانے واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ دو سال تک مرد ٹیکسی ڈرائیور کی ہراسانی کے خوف کو برداشت کرتی رہیں۔