سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان
سعودی عرب نے 17مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 17مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی ، بین الاقوامی پروازیں 31مارچ کے بجائے 17مئی سے پرواز کریں گی۔سعودی مےڈےا کے مطابق حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ مزید بڑھائی گئی ہے،سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں مقامی ائیرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے ،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے، سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔