یوسف رضا گیلانی کو شکست ، صادق سنجرانی چیئرمیں سینیٹ منتخب
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی ہے اور صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ ان کے مدمقابل حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل حکومت کے عبدالحفیظ شیخ تھے۔