پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی پذیرائی اس بات کی غمازی ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جب اقتدار ملا تو ملک میں معاشی صورتحال نازک موڑ پر کھڑی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے حلقہ گوجر خان کی یونین کونسل آہدی کے دورے کے دوران گاں تڑاٹی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گاں تڑائی سے تعلق رکھنے والے نمبردار حاجی ظفر، چوہدری افضال گجر نے اپنی برادری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر راجہ جاوید اشرف بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے زعما کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور اس سلسلے میں کیپٹن ر محمد اکرم اور راجہ یونس کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کی غمازی ہے