اپنی مرضی سے پاکستان آکر شادی رچانے والی خاتون عظمیٰ کو بیٹی کی یاد ستانے لگی۔
بھارت سے پاکستان آکراپنی مرضی سے بونیر کے نوجوان سے شادی کرنے والی عظمی کو اب بیٹی کی محبت ستانے لگی، واپسی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت میں اس کی بچی بیمار ہے، اس کو ملنا چاہتی ہوں، اس لئے اسے دلی واپس جانے کی اجازت دی جائے، درخواست میں واہگہ تک سکیورٹی فراہم کرنے اور پولیس کی تفتیش سے استثنیٰ قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے، بھارتی خاتون نے شوہر کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی بھی شکایت کی ہے، اس سے پہلے عظمیٰ کے شوہر طاہر نے بھی جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اس کی بیوی کو بھارت جانے سے روکا جائے۔