افغان فورسز کی پاکستان چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائر،2 سیکیورٹی اہلکار زخمی
بھارت کے بعد افغان فورس بھی سرحدوں پر بے قابو ہو گئی، چمن بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد کرم ایجنسی میں بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کردی، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کی زد میں آتے ہوئے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، سیکیورٹی اہلکار بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے میں مصروف تھے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا، اس سے پہلے افغان بارڈر پولیس نےپاکستانی سرحدی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نو افراد شہید اور متعددزخمی ہو گئے تھے۔